17 اپریل، 2014، 1:01 PM

مودی

ہندوستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ عزت کے ساتھ رہنا چاہتا ہے

ہندوستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ عزت کے ساتھ رہنا چاہتا ہے

مہر نیوز/ 17 اپریل / 2014 ء :ہندوستانی جماعت بی جے پی کے رہنما اور وزیر اعظم کے امیدوار نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ عزت کے ساتھ رہنا چاہتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی جماعت بی جے پی کے رہنما اور وزیر اعظم کے امیدوار نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ عزت کے ساتھ رہنا چاہتا ہے۔ نریندر مودی نے کہا کہ لڑنے کا کوئی فائدہ نہیں، ترقی کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔ نریندر مودی نے کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پوری دنیا ایک خاندان کی طرح ہے۔آنکھ دکھانے کا زمانہ چلا گیا ۔بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ کسی کو دبانے کے لئے نہیں بلکہ اپنی حفاظت کیلئے طاقتور ہونا ضروری ہے ۔وہ جنگ کی حمایت نہیں کرتے مگر عزت سے جینا چاہتے ہیں۔نریندر مودی نے سابق بھارتی وزیراعظم اور بی جے پی کے رہنما اٹل بہاری واجپائی کی پالیسی پر عمل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کریں گے ۔گجرات فسادات میں ان پر لگے الزامات کو ایک بار پھر رد کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ وہ عوام کی عدالت سے بھی سرخرو ہوچکے ہیں اور سپریم کورٹ سے بھی لیکن اب بھی اگر ان پر لگا ایک الزام بھی سچ ہوجائے تو انہیں بیچ چوراہے پر پھانسی دیدی جائے ۔

News ID 1835187

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha